ڈی جی پی ڈی ایم اے کا ہربنس پورہ وئیر ہا س کا دورہ ، انتظامیہ نے دستیاب سامان بارے بریفنگ دی

اے پی پی  |  Apr 20, 2024

لاہور۔20اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے)عرفان علی کاٹھیا نے ہفتہ کے روزہربنس پورہ وئیر ہائو س کا دورہ کیا جہاں انتظامیہ کی جانب سے انہیں دستیاب سامان بارے بریفنگ دی گئی ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ بارشوں اور طوفان میں درکار امدادی سامان وئیر ہا ئوس میں موجود ہے، وئیر ہا س میں پڑا سامان ہنگامی صورتحال میں فوری استعمال کیا جاتا ہے، شارٹ نوٹس پر سامان صوبے بھر میں فوری مہیا کرنے کا نظام بھی مرتب کر لیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم نے او بی ایم بوٹس کا بھی جائزہ لیا اوروئیر ہا س کے انتظامات کا جائزہ لے کر اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع پر علی عرفان کاٹھیا نے حالیہ بارشوں اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر وئیر ہاوس انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی حالات سے نمٹنے کیلئے بھرپور تیاری کو یقینی بنایا جائے،ویئر ہا س ادارے کی ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتا ہے لہذا ایمرجنسی سامان کی حفاظت اور ریکارڈ کا مربوط نظام بھی یقینی بنایا جائے،وئیر ہا ئوس میں پڑا سامان قوم کی امانت ہے۔

ڈی جی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث صورتحال سے باخبر ہیں اور بارش، برفباری و سیلاب میں کام آنے والا وافر سامان موجود ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ شہریوں کو ممکنہ طوفانی بارشوںاور سیلابی صورتحال میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More