وفاقی وزیر برائے سیفران اور امور کشمیر و گلگت بلتستان کا چیف سیکرٹری خیبر پختونخو ا سے رابطہ

اے پی پی  |  Apr 20, 2024

پشاور۔ 20 اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سیفران اور امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے اعلیٰ حکام، چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اور ممبر این ایچ اے خیبر پختونخوا سے حالیہ شدید بارشوں میں خیبرپختونخوا کے مختلف رابطہ سڑکوں کو پہنچنے والے نقصانات اور ان کی فوری بحالی کے حوالے سے رابطہ کیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے انہیں حالیہ شدید بارشوں سے خیبر پختونخوا میں مختلف رابطہ سڑکوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینے اور فی الفور سڑکیں کھولنے کیلئے اقدامات اٹھائے جانے کا کہا۔انجینئر امیر مقام نے خوازہ خیلہ سے بشام شاہراہ پر آسمانی موڑ کے مقام پر ہونے والے لینڈسلائڈنگ پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو شاہراہ کی بحالی کیلئے فوری اور خصوصی اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سے نا صرف شانگلہ بلکہ قراقرم ہائی وے اور پورے شمالی علاقہ جات سے رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہے جس سے عوام سمیت تاجر برادری کو بڑے مشکلات درپیش ہونگے۔ انجینئر امیر مقام نے بحرین تا کالام سڑک کی بحالی کیلئے بھی اقدامات اٹھانے کا کہا جہاں عوام سمیت سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More