آپ مجھے ہراساں کررہے ہیں۔۔ انجان لڑکے کے دوپٹہ پہنانے پر رپورٹر نے کھری کھری سنا دیں

ہماری ویب  |  Apr 22, 2024

"آپ نے میری اجازت کے بغیر مجھے ہاتھ لگایا. کیا آپ جانتے ہیں یہ سوشل ہراسمنٹ ہے اور میں ابھی آپ کو گرفتار بھی کروا سکتی ہوں"

غصے میں کہے یہ الفاظ اس خاتون رپورٹر کے ہیں جن کو فلسطین کے حوالے سے عوامی رائے لینے پر ایک نوجوان نے سر عام دوپٹہ پہنا دیا. خاتون جو بالکل اس بات کے لیے تیار نہیں تھیں غصے سے پھٹ پڑیں. دیکھیں ویڈیو

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک اپنا دوپٹہ خاتون کو پہنانے پر رپورٹر شدید غصے کا اظہار کرتی ہیں اور لڑکے سے سوال کرتی ہیں کہ ان کا اسلام خاتون کے دوپٹے سے شروع اور اسی پر ختم کیوں ہوتا ہے؟

جس کے جواب میں لڑکا کہتا ہے کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا آپ میری بہن کی طرح ہیں. یہ سن کر خاتون مزید غصےسے کہتی ہیں کہ میرا آپ سے خون کا کوئی رشتہ نہیں. میں آپ کی بہن نہیں ہوں مجھے بہن نہ بلایا جائے. یہ عمل اپنے گھر تک محدود رکھو.

اس بات پر نوجوان کہتا ہے کہ میرے گھر کی کوئی بھی عورت سر پر دوپٹے کے بغیر نہیں ہوتی تو خاتون کہتی ہیں کہ وہ آپ کے گھر کا ماحول ہے لیکن ہمارے گھر میں ایسا نہیں ہوتا۔

یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور لوگ جہاں نوجوان کے حد سے بڑھنے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں خاتون رپورٹر کی جرات کو بھی سراہ رہے ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More