صدر آصف علی زرداری نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا ایوان صدر آمد پر استقبال کیا

اے پی پی  |  Apr 22, 2024

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا ایوان صدر آمد پر استقبال کیا۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اپنے بھائی ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا استقبال کرنا اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دوطرفہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور موجودہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لیے اپنی بات چیت اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان اور ایران مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More