پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے وعدہ پورا کردیا۔
پشاور زلمی اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو چمکتی ایم جی HS ,ایسنس کار مل گئی۔
پی ایس ایل نو میں شاندار سینچری بنانے پر جاوید آفریدی نے بابراعظم کو ایم جی کاردینے کا اعلان کیا تھا۔
پشاور زلمی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے لاہور میں ایم جی آفس کا دورہ کیا۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ایم جی HS Essence کار بابراعظم کے حوالے کی۔
ایم جی HS ایسنس کار مکمل طور پر پاکستان میں تیار کی گئی ہے ۔
ایم جی پاکستان مینجمنٹ اور اسٹاف نے بابر اعظم کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں۔