وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ سے ہیچی سن گروپ کے وفد کی ملاقات، کراچی پورٹ ٹرسٹ کی توسیع میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر بات چیت

اے پی پی  |  Apr 23, 2024

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ سے ہیچی سن گروپ کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں میری ٹائم کے شعبے میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا گیا۔وزارت بحری امور کے اعلامیہ کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کی توسیع میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ نئی منتخب حکومت میری ٹائم کے انفراسٹرکچر پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ،معاشی ترقی کے لیے میری ٹائم کی ترقی اہمیت کی حامل ہے ۔

ہیچی سن گروپ نے پاکستان میں 10 سے 20 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کرنے پر بریفنگ دی۔ ہیچی سن گروپ کے ریجنل ڈائریکٹر اینڈی توس نے بتایا کہ پاکستان میں میری ٹائم کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے،میری ٹائم کے شعبے میں انفراسٹرکچر اور ویئر ہائوس کی سہولیات بہتر بنانا چاہتے ہیں،میری ٹائم میں سٹوریج فیسلٹی اور گودام بنانے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔

ہیچی سن گروپ پاکستان میں کے پی ٹی اور کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل میں خدمات فراہم کر رہا ہے، حکومت پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون بڑھا کر میری ٹائم کے شعبے میں فروغ دیا جا سکتا ہے۔قیصر شیخ نے کہا کہ حکومت کے پی ٹی کو بہترین تجارتی بندرگاہ بنانا چاہتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More