وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

اے پی پی  |  Apr 24, 2024

کراچی ۔24اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہاز شریف نے بدھ کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے مزار پر پھول چڑھائے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے ۔وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے اور ملک خداداد کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لیا۔نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے عہد کیا کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ قیام پاکستان میں نوجوانو ں کا کلیدی کردار رہا ۔نوجوانوں نے تحریک پاکستان میں ہراول دستے کا کردار اداکیا۔ قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More