سعودی نائب وزیر داخلہ کی منشیات سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کانفرنس میں شرکت

اے پی پی  |  Apr 27, 2024

جدہ ۔27اپریل (اے پی پی):سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود نے ماریشیس میں منشیات کی سمگلنگ اورمنشیات کے روک تھام کےلیے ہونے والی پہلی کانفرنس میں سعودی وفد کی سربراہی کی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں ممکت کی شرکت منشیات کے خلاف جنگ، ان کے اثرات اور نقصانات کی نگرانی، تشخیص اور عام طور پر منظم جرائم کے نیٹ ورکس کی سرگرمیوں خاص طور پر منشیات کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کے طریقہ کار اور معلومات کے تبادلے کو مضوبط بنانے کی کوششوں کی توسیع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More