غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بحالی کے خواہاں ہیں،مسئلہ فلسطین کا حل نوشتہ دیوار ہے،مسعود خان

اے پی پی  |  Apr 29, 2024

واشنگٹن۔29اپریل (اے پی پی):پاکستان نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بحالی چاہتا ہے،محصورین کو صرف ایک راستے سے نہیں بلکہ اطراف سے امداد فراہم کرنے کا حق ملنا چاہیے،مسئلہ فلسطین کا حل نوشتہ دیوار ہے۔یہ بات امریکا میں پاکستان کی سفیر مسعود خان نے گزشتہ روز شکاگو میں ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکا ( اے پی پی این اے)کے موسم بہار کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اس موقعے پر پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز، کمیونٹی لیڈرز اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

سفیر نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے پی پی این اے امریکا اور کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن ہے،انہوں نے انسانیت کی خدمت پر اپنا کی خدمات کو خراج تحسین پیش اور اجلاس میں شرکت کی دعوت پر تنظیم کے صدر آصف محی الدین اور 2024 کے موسم بہار کی میٹنگ کے چیئرپرسن ساجد محمود کا شکریہ ادا کیا ۔پاکستانی تارکین وطن خصوصاً معالجین کےتعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر نے حاضرین کو بتایا کہ اس سال 18 ہزار پاکستانی امریکی شہری بن چکے ہیں جن میں سے اکثریت ڈاکٹروں اور معالجین کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطحی ہیلتھ ڈائیلاگ کے دو دور ہوئے جن میں فریقین نے صحت کی دیکھ بھال میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا۔سفیر نے کہا کہ ہم نے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی مرکز (سی ڈی سی)سے پاکستان میں بیماریوں کی نگرانی کے لیے ایک مرکز قائم کرنے میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے توانائی ، وسائل ،غیر متعدی امراض اور بچوں و زچگی کی اموات کی روک تھام میں اپنی توانائیاں صرف کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں کی ٹیلی میڈیسن، فارماسیوٹیکل، تشخیص، میڈیکل ٹرانسکرپشن بلنگ اور صحت کی دیکھ بھال کے دیگر ذیلی شعبوں میں وطن واپسی پر کی جانے والی سرمایہ کاری کے بارے میں مسعود خان نے ڈاکٹروں کی برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں اپنی فنڈنگ ​​میں اضافہ کریں۔انہوں نے ایک اور شعبے آئی ٹی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے ماڈل پر ہیلتھ ٹوورازم کے آئیڈیا کو بھی تلاش کیا جانا چاہیے۔ مسعود خان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک میں 192 ملین موبائل فون صارفین ہیں جن میں سے 135 ملین براڈ بینڈ سبسکرائبرز ہیں جو آئی ٹی میں سرمایہ کاری کرنے کا ایک بہت بڑا موقع فراہم کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک آئی ٹی کا تعلق ہے پاکستان سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک ہے۔

سفیر نے زور دیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور پر اعتماد رہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی خاص طور پر ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر پیشہ ور افراد پاک امریکا مساوات میں سب سے زیادہ پائیدار کڑی ہیں۔ اجتماع سے امریکی رکن کانگریس جمال بومن اور ڈیلیا ریمریز نے خطاب کیا۔امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان ​​عمر نے ایک وڈیو پیغام میں اے پی این اے کے معالجین کو طبی تعلیم اور کمیونٹی سروس کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔قبل ازیں سفیر نے شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر پاکستانی کمیونٹی سے بھی بات چیت کی۔ شرکا میں کاروباری شخصیات، پیشہ ور افراد اور کمیونٹی رہنما شامل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں خاص طور پر آئی ٹی، زراعت، قابل تجدید توانائی اور ایکسٹریکٹیو انڈسٹریز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے سرمایہ کاری کو آسان بنانے، رکاوٹوں کو دور کرنے اور کاروباری برادری کو پاکستان میں منافع بخش کاروباری منصوبے شروع کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کو یقینی بنانے میں سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے کردار کو اجاگر کیا

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More