امریکا،ریاستوں اوکلاہوما اور گریٹ پلینز میں ہوائی بگولوں کے باعث 5 افراد ہلاک

اے پی پی  |  Apr 29, 2024

واشنگٹن ۔29اپریل (اے پی پی):امریکی ریاستوں اوکلاہاما اور گریٹ پلینز کے کچھ حصوں میں ہوا کے بگولوں کے باعث 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ موسمیات ( این ڈبلیو ایس) کا کہنا ہے کہ ریاستوں اوکلاہوما اور گریٹ پلینز کے کچھ حصوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی جس سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

اوکلاہوما کے گورنر کیون سٹٹ نے کہا کہ ریاست بھر میں چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نےبتایا کہ سلفر میں ایک خاتون کی موت اس وقت ہوئی جب رات کے وقت طوفان آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ اب شہر کے مرکز میں ہر کاروبار تباہ ہو گیا ہے، اللہ کا شکر ہےکہ رات ساڑھے دس بجے یہاں بہت زیادہ لوگ نہیں تھے۔ انہوں نے سب سے زیادہ متاثرہ کاؤنٹیوں میں سے 12 کو امداد کی فراہمی میں تیزی لانے کے لیے 30 دن کی ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ امداد کے لیے وفاقی حکام سے رابطے میں ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ سلفر اور میریٹا میں طوفان ای ایف 3 پانچ درجے کے این ہانسڈ فوجیٹا سکیل پر ( یعنی 136 میل (218 کلومیٹر) فی گھنٹہ سے اوپر) تھا جس نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More