پاکستان اورقزاخستان کا کی دوطرفہ تجارت، توانائی، زراعت اور علاقائی رابطوں میں تعاون کو فروغ دینے سے اتفاق

اے پی پی  |  Apr 29, 2024

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):پاکستان اورقزاخستان نے دوطرفہ تجارت، توانائی، زراعت اور علاقائی رابطوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیاہے۔ وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیراقتصادی اموراحدخان چیمہ سے پاکستان میں قزاخستان کے سفیرنے میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور قزاخستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں استحکام پر اتفاق کیاگیا۔ فریقین نے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے بارہویں اجلاس کی کامیابی کو تسلیم کیا۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا اورباہمی تجارت میں اضافہ کیلئے اقدامات سے اتفاق کیا۔وفاقی وزیرنے مشترکہ ترقیاتی وژن پرزوردیتے ہوئےقزاخستان کے ساتھ وسیع تر تعاون کیلئے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا۔قزاخستان کے سفیر نے تجارت، توانائی، زراعت، اور علاقائی رابطوں میں تعاون پر یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں پاکستان اور قزاخستان کا درمیان سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم ظاہرکیاگیا۔ وفاقی وزیر احدخان چیمہ نےقزاخستان کی ثقافت اور سیاحت میں پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی پرروشنی ڈالی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More