اینٹی نارکوٹکس فورس اور نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

اے پی پی  |  Apr 30, 2024

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق کانفرنس کا مقصد جنوبی اور جنوب مغربی ایشیا میں انسداد منشیات کے نقطہ نظر کی تشکیل کرنا تھا ۔ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریئٹ نے کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس میں مختلف ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران، ڈی ایل اوز، آئی اے ٹی ایف ممبر ایجنسیز، ڈریپ، وزارت انسداد منشیات اور اے این ایف کے سینئر افسران بھی شریک تھے۔کانفرنس سے مختلف ممالک اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مقررین نے خطاب کیا اور اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔خطے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تعاون پر زور دیا گیا۔

افغانستان میں افیون کی پیداوار اور مصنوعی ادویات کی تیاری پر بھی غورکیا گیا جبکہ منشیات کی ڈیجیٹل سمگلنگ اور سائبر گورننس کے موضوع بھی زیر بحث رہے۔ منشیات سے متعلق تحقیقاتی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی بحث کی گئی۔علاوہ ازیں منشیات کی پیداوار اور سمگلنگ کو کم کرنے کیلئے حکمت عملی بھی زیر بحث لائی گئی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More