ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کئے گئے ہیں ، ہاکی فیڈریشن کے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے، رانا مشہود احمد خان کی پریس کانفرنس

اے پی پی  |  Apr 30, 2024

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ہاکی کی بہتری کے لئے میرٹ پر فیصلے کئے گئے ہیں ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقیناً ایک قا بل فخر بات ہے، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اسے مسائل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے ،ہاکی فیڈریشن کے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے۔

قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اذلان کپ کے لئے جو دو کیمپ الگ الگ لگائے گئے اس پر وزیراعظم شہباز شریف کو کافی تجسس تھا، اس معاملے کے لئے ایک کمیٹی بنائی ہے تاکہ بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کیا جائے ، کھلاڑیوں کے پاس دن کم تھے لیکن امید ہے یہ اچھا کھیلیں گے، ان کھلاڑیوں کا نیشنل کیمپ کے تحت ہو جانا اچھا اور اہمیت کا حامل ہے ،ہماری حکومت نے ہمیشہ کھیلوں کو سپورٹ کیا ۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ہاکی کی بہتری کے لئے میرٹ پر فیصلے کئے گئے ہیں ،ہاکی فیڈریشن کے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے ، عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقیناً ایک قا بل فخر بات ہے ، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اسے مسائل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام کھلاڑی پرجوش ہیں اور انشاء اللہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے، پاکستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، کھیلوں میں کامیابی سےہی قوموں کا مورال بلند ہوتا ہے، خوشی ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی سلیکشن کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پایا۔پاکستان سپورٹس بورڈ اور تمام سٹیک ہولڈر اس میں مبارکباد کے مستحق ہیں ،کھیلوں کو فروغ دینا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام میدانوں کو کھلاڑیوں سے بھرا دیکھنا چاہتے ہیں ،جلد ہی ہم پاکستان سپورٹس انڈوومنٹ فنڈز کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، انڈوومنٹ فنڈ میں پانچ ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More