صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا ثناء اللہ خان کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور تعیناتی کی منظوری دے دی

اے پی پی  |  Apr 30, 2024

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا ثناء اللہ خان کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے رانا ثناء اللہ خان کی تعیناتی کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 93 (ایک) کے تحت دی۔وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور رانا ثناء اللہ خان کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More