غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی

اے پی پی  |  May 02, 2024

ریاض ۔2مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، خلاف ورزی پرسروس منسوخ کردی جائے گی ۔اردو نیوز کے مطابق اتھارٹی نے کہا کہ ایپ ٹیکسی سروس کے لیے مقررکردہ قوانین کا مقصد سواریوں اور کمپنی کے مفادات کا تحفظ ہے،قوانین کے مطابق ایپ ٹرانسپورٹ سروس سے منسلک کمپنی کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایپلیکیشن کو اتھارٹی کے مرکزی سسٹم سے مربوط کرے جس کی صرف سعودیوں کو اجازت ہے، غیرملکی کا اس میں کام کرنا غیرقانونی تصورکیا جائے گا۔

اتھارٹی کے قوانین کے مطابق ایپ ڈرائیور کے لیے ضروری ہے کہ سواری کو اس کی منزل پر اتارے،ایسے ڈرائیور جو ایک ماہ میں 5 بار سواریوں کو قبول کرنے کے بعد انہیں کینسل کریں انکا لائسنس ختم کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایپ کمپنی اس امر کی پابند ہے کہ وہ اپنی ایپلیکیشن کی تمام تفصیلات اتھارٹی کے سسٹم میں اپ ڈیٹ کرے،کسی بھی تبدیلی کی اطلاع اتھارٹی کو فوری طورپر فراہم کی جائے بصورت دیگر خلاف ورزی شمار کرتے ہوئے کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More