یہودی آباد کاروں کا غزہ جانے والے اردنی امدادی قافلوں پر حملہ

اے پی پی  |  May 02, 2024

رام اللہ ۔2مئی (اے پی پی):فلسطین میں یہودی آباد کاروں نے غزہ جانے والے اردنی امدادی قافلوں پر حملہ کر دیا۔ العربیہ کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی یہودی آبادکاروں نے اردن کے امدادی قافلوں پر حملہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں امدادی قافلوں پر غزہ میں یہ حملہ یہودی آبادکاروں نے کیا ہے۔ اردنی قافلے غزہ کے فلسطینیوں کے لیے امداد لے جا رہے تھے۔اردن کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک امدادی قافلہ کریم شالوم کراسنگ اور دوسرا امدادی قافلہ ایریز کراسنگ سے غزہ جا رہا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More