کولمبیاکا اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

اے پی پی  |  May 02, 2024

بگوٹا ۔2مئی (اے پی پی):کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ شنہوا کےمطابق کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نےکہا کہ ان کا ملک آج ( جمعرات کو )اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دے گا۔دارالحکومت بگوٹا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر فلسطین کو ختم کردیا جاتا ہے تو انسانیت مر جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ فلسطین میں اسرائیلی کی جارحیت جاری ہے اور وہ مسلسل نسل کشی کررہا ہے ۔

واضح رہے کہ کولمبیا کے صدر نے مارچ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کیے جانے کے بعد متعدد مواقع پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔کولمبیا نے اکتوبر میں اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More