حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال

اے پی پی  |  May 02, 2024

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، سی پیک دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے لازوال رشتے کو مستحکم کرنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوا ہے۔

جمعرات کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت وزیراعظم کے دورہ چین کی تیاریوں اور سی پیک فیز ٹو کے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دورہ چین سے قبل مجوزہ 13ویں جے سی سی کے انعقاد اور تیاریوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور انفراسٹرکچر ، توانائی ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، خصوصی اقتصادی زونز ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور چینی اہلکاروں کی سکیورٹی زیر بحث آئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، سی پیک دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے لازوال رشتے کو مستحکم کرنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیز ٹو میں شامل منصوبے عوامی اور سماجی زندگیوں پر ٹھوس اثرات مرتب کریں گے، جدید ٹیکنالوجی اور صنعت کے شعبے میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More