وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال

اے پی پی  |  May 02, 2024

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے جمعرات کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا وزارت آئی ٹی کی ترجیح ہے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں جدید آئی ٹی سکلز کا بڑا اہم کردار ہے، نوجوانوں کی ٹریننگ انڈسٹری ڈیمانڈ کے مطابق ہونا بہت اہم ہے تاکہ انہیں روزگار حاصل کرنے میں دشواری نہ ہو۔

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مہارت بڑھانے کے پروگرامز کا انعقاد کر کے مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ دریں اثناء ابیکس کنسلٹنگ کے وفد نے سینئر ایگزیکٹوڈائریکٹر نوید حسین کی سربراہی میں وزیر مملکت شزہ فاطمہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور بہتر پبلک سروسز ڈیلیوری میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔وفد کے ممبران میں ایبکس کنسلٹنگ کے ہیڈ انٹرنیشنل بزنس سکندر جمشید اور ہیڈ انٹرنیشنل سٹرٹیجی و گروتھ محمد قاسم سید شامل تھے۔

سی ای او نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) بابر مجید بھٹی نے بھی وزیر مملکت شزہ فاطمہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی کو مختلف ایپلیکیشنز اور پورٹلز پر بریفنگ دی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More