یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ کا ہیسلٹ یونیورسٹی کا دورہ

اے پی پی  |  May 02, 2024

برسلز ۔2مئی (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے ہیسلٹ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ سفیر آمنہ بلوچ کی آمد پر ڈائریکٹر ریسرچ، لائبریری اینڈ انٹرنیشنلائزیشن سعدیہ وانکووینبرگ اور یونیورسٹی کے دیگر عہدیداروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق اپنے دورے کے دوران سفیر آمنہ بلوچ نے ہیسلٹ یونیورسٹی کے جدت پسند نقطہ نظر اور مختلف تعلیمی شعبوں میں متاثر کن پیش رفت کو سراہا۔

بیلجیئم اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ہیسلٹ یونیورسٹی سمیت دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان نتیجہ خیز تعاون اور شراکت داری کے امکانات پر روشنی ڈالی۔

یونیورسٹی کی سالانہ ‘ورلڈ ایوننگ’ تقریب کے دوران سفیر آمنہ بلوچ نے پاکستانی فوڈ سٹال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر متنوع پاکستانی ثقافت اور کھانوں کی نمائش میں پاکستانی طلباء کی کوششوں کو سراہا۔سفیر آمنہ بلوچ کا دورہ باہمی فائدے کے لیے پاکستان کے بیلجیئم کے تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More