اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی جائے گی

اے پی پی  |  May 05, 2024

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی جائے گی ۔سعادت حسن منٹو 11 مئی 1912 ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد وہ نقل مکانی کرکے لاہور شفٹ ہو گئے۔ ان کا شمار اردو کے ان نامور افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے جن کی تحریریں آج بھی بڑے ذوق و شوق سے پڑھی جاتی ہیں ۔ سعادت حسن منٹو کے افسانے محض واقعاتی نہیں بلکہ ان میں موضوعاتی جدت پائی جاتی تھی اور دنیا بھر میں جہاں جہاں اردو بولی، سمجھی اور لکھی جاتی ہے وہاں پر ان افسانوں کی شکل میں سعادت حسن منٹو کے خیالات و مشاہدات موجود ہیں۔

سعادت حسن منٹو نے اپنے کیریئر کا آغاز لدھیانہ کے ایک اخبار سے کیا اور مرتے دم تک قلم سے ہی رشتہ استوار رکھا ۔ ان کی اہم ترین تصانیف میں ٹوبہ ٹیک سنگھ، آتش پارے،کھول دو، ٹھنڈا گوشت، دھواں اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ سعادت حسن منٹو نے اپنی زندگی کاآخری حصہ لاہور میں ہی گزارا اور 18 جنوری 1955 ء کو اس دار فانی سے رخصت ہو گئے۔ سعادت حسن منٹو کی سالگرہ کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے ان کی ادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More