محقق ، ادیب اور شاعر خورشید الحسن رضوی کایوم پیدائش 19 مئی کو منایا جائے گا

اے پی پی  |  May 05, 2024

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):محقق ، ادیب اور شاعر خورشید الحسن رضوی کایوم پیدائش19 مئی کو منایا جائے گا ۔ خورشید الحسن رضوی 19 مئی 1942 کو امروہہ میں پیدا ہوئے۔قیامِ پاکستان کے بعد منٹگمری (موجودہ ساہیوال) میں والدین کے ہمراہ ہجرت کی۔انھوں نے اسلامیہ ہائی سکول ، گورنمنٹ ہائی سکول میں تعلیم حاصل کی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے گریجویشن کی ۔

بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے لیے پنجاب یونیورسٹی ،اورینٹل کالج لاہور سے 1961 میں عربی میں ایم اے کیا اور طلائی تمغہ حاصل کیا ۔ انھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے عربی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔خورشید الحسن رضوی نے گورنمنٹ کالج، سرگودھا کے شعبۂ عربی میں تدریس کے فرائض بھی سر انجام دیئے۔ ان کی تصانیف میں رائیگاں،شاخ تنہا، سرابوں کے صدف،تاریخ علوم میں تہذیب اسلامی کا مقام،خاکے، مضامین اور تراجم شامل ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی عربی ، فارسی ، اردو ، پنجابی اور انگریزی زبانوں کے کثیر جہتی سکالر ہیں۔خورشید الحسن رضوی کو 2008میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ خورشید الحسن رضوی کی سالگرہ کے موقع پر علمی اور ادبی حلقوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا اور ان کی علمی و ادبی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More