کویتی طیارے میں دوران پرواز خواتین مسافروں میں جھگڑا، ہنگامی لینڈنگ

اے پی پی  |  May 07, 2024

کویت سٹی۔7مئی (اے پی پی):کویت ائیر ویز کی پرواز میں خواتین مسافروں میں جھگڑا کے باعث طیارے کوبینکاک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ اردو نیوز کے مطابق فضائی کمپنی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ کچھ مسافروں کے جھگڑے کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔کویت ٹائمز نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ جھگڑے میں ملوث خواتین کو حراست میں لے لیا گیا ہے

جنہیں اب طیارے میں تشدد اور حملے سے متعلق الزامات کا سامنا ہے۔طیارے کی بینکاک سے کویت واپسی پر پبلک پراسیکیوشن نے جھگڑے میں ملوث مسافروں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔بعد ازاں دو خواتین کو مزید تفیش کے لیے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کرمنل ایویڈنس بھیج دیا گیا جہاں تحقیقات جاری ہیں۔کویت ایئر ویز نے بیان میں واقعہ کی مذمت کی اور جھگڑے میں ملوث مسافروں کے خلاف تمام ضروری قانونی اقدامات کرنے پر زور دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More