پیرو ، بس حادثہ میں 10 افراد ہلاک

اے پی پی  |  May 07, 2024

لیما ۔7مئی (اے پی پی):پیرو میں ایک مسافر بس الٹ جانے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہو ا کے مطابق پیرو کے جنوبی علاقے پونو میں ہائی وے پولیس کے سربراہ ڈیوڈ سوٹا پریڈس نے بتایا کہ بس 24 مسافروں کو کسکو شہرلے جا رہی تھی۔نیشنل پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں چھ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔مزید بتایا گیا کہ حادثے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More