زی سولراور ٹرینا سولر کا شمسی توانائی کو اپنانے میں تیزی لانے کے لئے معاہدہ طے پا گیا

اے پی پی  |  May 07, 2024

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):سولر فوٹو وولٹک اور اسمارٹ انرجی سلوشنز میں عالمی شہرت یافتہ ٹرینا سولر اور معروف انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن (ای پی سی) کمپنی زی سولر نے 120 میگاواٹ شمسی توانائی کی تنصیب پر خصوصی توجہ کے ساتھ ملک بھر میں شمسی توانائی کو اپنانے کے فروغ کے سلسلے میں مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

منگل کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دونوں کمپنیوں کی شراکت داری کا مقصد ٹیکنالوجی کی ہم آہنگی، منصوبے کی ترقی، مارکیٹ کی توسیع اور تحقیق و ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ پائیدار توانائی کی ترقی کو آگے بڑھانا اور صاف توانائی کے حل کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے۔ٹرینا سولر کی جدید ترین سولر پینل ٹیکنالوجی اور زی سولر کی ٹرنکی سولر سلوشنز کی فراہمی میں مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنیاں ملک بھر میں شمسی توانائی کو اپنانے میں تیزی لانے کے لیے تیار ہیں۔مزید برآں، 120 میگاواٹ شمسی توانائی کی تنصیب سے اہم ماحولیاتی فوائد کی توقع ہے،

جس سے ہر سال 175 گیگا واٹ توانائی پیدا ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں سالانہ تقریبا 177ً،425 ٹن کاربن کی بچت ہوتی ہے۔یہ تعاون شمسی توانائی کو اپنانے کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے اور آنے والی نسلوں کے لئے پائیدار توانائی کا مستقبل تخلیق کرنے کے لئے ٹرینا سولر اور زی سولر کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More