ملک کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، پوری کوشش ہے پنجاب سے متعلق مشکلات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کروں، نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی میڈیا سے غیررسمی گفتگو

اے پی پی  |  May 07, 2024

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی میں پل کا کردار ادا کروں گا، ملک کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، میری پوری کوشش ہے کہ پنجاب سے متعلق مشکلات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کروں۔ منگل کو پنجاب ہائوس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے پنجاب کے گورنر کے لئےنامزد ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور فریال تالپور کا اعتماد کرنے پر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے سیاست شروع کی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوں، امید ہے جب تک ہوں پی پی پی میں رہوں گا۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی میں پل کا کردار ادا کروں گا، پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز میری بہن ہے، ملک کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، میری پوری کوشش ہے کہ پنجاب سے متعلق مشکلات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کروں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس کے دروازے صرف پیپلز پارٹی ورکرز کے لئے نہیں بلکہ پورے پنجاب کی عوام کے لئے کھلے رہیں گے، میں نے گورنر شپ کو انجوائے نہیں کرنا بلکہ کام کرنا ہے۔ سردار سلیم حیدرنے کہا کہ سیاسی استحکام لائے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More