سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

اے پی پی  |  May 08, 2024

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن داؤد بٹ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔بدھ کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ چین پر ایم ایل ون ایک اہم ایجنڈا ہو گا، ایم ایل ون پر ہمارے مواصلات اور تجارت کے شعبوں کے لئے ناگزیر ہے،ملکی ترقی کے لیے ہمیں بھی ایک وژن کو لے کر چلنا ہو گا،علاقائی تعاون، اپنے اور روابط کے حوالے سے پاکستان خطے میں اہم ترین ملک ہے، ہمیں خطے میں اپنی جغرافیائی مرکزیت کو مواقع میں بدلنے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت سی پیک منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر پرعزم ہے، بالخصوص بلوچستان اور گوادر میں جس کی ایک سٹریٹجک اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013 سے 2018 تک سی پیک کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جس سے پاکستان کی معاشی حالت میں بہتری آ ئی۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت قابل تجدید توانائی کے حوالےسے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ٹیکنالوجی کے میدان میں نئے پروجیکٹس پر کام ہو رہا ہے۔ وزیراعظم کا دورہ چین اس حوالےسے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک فیزٹو کے تحت خصوصی اقتصادی زونزمیں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے مزیدنئی چینی کاروباری کمپنیوں کو مدعوکیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More