نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات،ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم

اے پی پی  |  May 08, 2024

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں جامع مذاکرات ہوئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، سلامتی، عوام کی سطح پر روابط اور رابطوں کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

انہوں نے ازبکستان ۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا بھی عزم کیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More