جدہ میں دو روزہ سعودی بین الاقوامی فرنیچر اینڈ ڈیکور ایکسپو 2024 شروع

اے پی پی  |  May 08, 2024

جدہ ۔8مئی (اے پی پی):جدہ میں سعودی بین الاقوامی فرنیچر اینڈ ڈیکور ایکسپو 2024 شروع ہو گیا۔ جدہ میں شروع ہونے والی اس بین الاقوامی نمائش میں مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی فرنیچر اور سجاوٹ کی صنعت میں مہارت رکھنے والے اداروں اور کمپنیا ں شریک ہیں ۔یہ نمائش جدہ سینٹر فار فورمز اینڈ ایونٹس (جے سی ایف ای ) میں جمعرات تک جاری رہے گی۔

فرنیچر اور سجاوٹ سازی (ڈیکور )کی صنعت میں مہارت رکھنے والی کمپنیاں اپنے جدید ترین اختراعات اور رجحانات پر مشتمل مصنوعات کو پیش کر رہی ہیں جس کی نمائندگی داخلہ ڈیزائنرز اور معماروں کے ایک گروپ کے ذریعے کی گئی ہے، نمائش کے انعقاد کا مقصد باہمی تعامل اور تجربات کے تبادلوں میں اضافہ تلاش کرنا ہے۔

نمائش میں اس شعبے میں علم اور تجربات کے تبادلے کے لیے سجاوٹ اور اندرونی ڈیزائن کی صنعت کے ماہرین کی طرف سے ورکشاپس اور لیکچرز رکھے گئے ہیں ۔یہ نمائش انٹیریئر ڈیزائن کی صنعت میں دلچسپی رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو ترقی دینے اور بڑھانے کے لیے پیش کردہ قیمتی مواقع سے استفادہ کریں۔

نمائش کے دنوں کے دوران منعقد ہونے والی ورکشاپس اور لیکچرز شرکاء کو مختلف ڈیزائن اور سجاوٹ کے شعبوں میں تخلیقی اور اختراعی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے اندرونی جگہوں کو ڈیزائن کرنے اور ان کو مربوط کرنے میں علم حاصل کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا موقع فراہم کریں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More