لاہور سے حج آپریشن کا آغاز 10مئی سے ہو گا

اے پی پی  |  May 08, 2024

لاہور۔8مئی (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت لاہور سے حج آپریشن 2024کا آغاز 10مئی بروز جمعہ سے ہو گا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن کے پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ایئرپورٹ اتریں گی جبکہ 24مئی سے 9جون کے درمیان بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گی،فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے، حج 2024کے لیے فلائٹ آپریشن 9جون تک جاری رہے گا۔

دارالحکومت اسلام آباد سے پہلی حج پرواز نصف شب کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گی، آج پہلے روز جمعرات کواسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ترجمان کے مطابق کراچی سے 2پروازوں کے ذریعے 330مسافر حجاز مقدس روانہ ہونگے، لاہور سے 3 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر فریضہ حج کے لیے سعودی عرب پہنچیں گے،ملتان سے 2پروازوں کے ذریعے 329عازمین سفر حج کا آغاز کریں گے،سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمینِ مدینہ منورہ پہنچیں گے جبکہ کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11مئی کو اور سکھر سے پہلی حج پرواز 27مئی کو روانہ ہوں گی

،اسی طرح مجموعی طور پر 259حج پروازوں کے ذریعے 68ہزار سے زائد سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے جس کے بعد حج فلائٹ آپریشن 9جون کو مکمل ہوگا ۔ترجمان کے مطابق 20جون کو پہلی پرواز حجاجِ کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More