ایچ ای سی کی طرف سے پشاور میں پری سروس فیکلٹی ٹریننگ پروگرام کا آغاز

اے پی پی  |  May 08, 2024

اسلام آباد/پشاور۔8مئی (اے پی پی):نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، ایچ ای سی کی طرف سے ریجنل سنٹر پشاور میں پری سروس نیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے کوہورٹ ون ، پانچویں بیچ کا آغاز کر دیا ۔ انٹیرم پلیسمنٹ آف فریش پی ایچ ڈیز فیلو اس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔پری سروس فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کو حال ہی میں گریجویٹ ہونے والے پی ایچ ڈی ہولڈرز کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ان کے تدریسی کردار کے لئے تیار کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ پروگرام نظریاتی علم سے عملی نفاذ کی طرف بغیر کسی رکاوٹ کے منتقلی کو یقینی بناتا ہے ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل محمد فیصل بٹ نے منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن نور آمنہ ملک کی جانب سے آئی پی ایف پی فیلوز کے نئے منتخب کردہ بیچ کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے آئی پی ایف پی فیلوز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیشہ وارانہ دنیا میں اپنے آنے والے کرداروں کی تیاری کے لئے اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔محمد فیصل بٹ نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی ترقی اور اس پروگرام کی بے پناہ اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن نے کامیابی کے ساتھ پاکستان بھر میں اپنی رسائی کو بڑھایا ہے۔

پچھلے بیچ میں 271 آئی پی ایف پی فیلوز کو اس پروگرام کے ذریعے کامیابی سے سرٹیفکیٹ دیا گیا تھا اور ان میں سے بہت سے لوگوں کو تقرری کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ اس تعداد کے ساتھ، نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو جدید تعلیمی ٹیکنالوجی اور طریقوں سے آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن صلاحیتوں کی تعمیر اور تعلیمی اقدامات کے ذریعے تعلیمی شعبے کو بڑھانے کی منتظر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More