نو مئی ملک کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اے پی پی  |  May 09, 2024

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کی ملک کے لیے قربانیوں کو سراہتے ہیں، ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے، شہدا نے ملکی بقا کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سانحہ 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ 9 مئی 2023 کے پُرتشدد واقعات، آتش زنی اور جلاؤ گھیراؤ کے علاوہ قومی نوعیت کی اہم تنصیبات اور تاریخی مقامات کو نقصانات پہنچانے کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، 9مئی ملک کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے جناح ہاؤس سمیت اہم قومی مقامات کو توڑ پھوڑ سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور اس واردات میں ملوث افراد کا احتساب یقینی بنانے پر زور دیا۔ سیدال خان نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشرے میں اس طرح کے اقدامات کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے مسلح افواج کی ملک کے لیے قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے، شہدا نے ملکی بقا کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔اُنہوں نے سیاسی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو جائیں اور سیاسی استحکام اور ملکی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی طریقہ کار اختیار کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More