بھارت میں جنگلی ہاتھیوں نے اپنی وڈیو بنانے والے ٹیلی ویژن کیمرہ مین کو مار دیا

اے پی پی  |  May 10, 2024

کیرالہ۔10مئی (اے پی پی):بھارت میں جنگلی ہاتھیوں نے اپنی وڈیو بنانے والے ٹیلی ویژن کیمرہ مین کو مار دیا۔انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ اے وی مکیش جو ملیالم زبان کے ٹیلی ویژن متھروبھومی کے کالم نگار اور کیمرہ مین تھے ،

جنوبی ریاست کیرالہ کے ضلع پالکڑ میں واقع جنگل میں ایک دریا پار کرکے وہاں موجود ہاتھیوں کی وڈیو بنا رہے تھے کہ اس دوران ان کا پائوں پھسلا اور وہ گر گئے جس کی وجہ سے ایک مشتعل ہاتھی کی توجہ ان کی جانب مبذول ہو گئی اور اس نے اپنے جھنڈ کے ساتھ مل کر مکیش پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مکیش شدید زخمی ہو گئے۔

انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے عملے نے اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ان کی جان بچانے بھرپور کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ فروری میں بھی کیرالہ کے پہاڑی ضلع وائناڑ میں 42 سالہ کسان کو جنگلی ہاتھی نے کچل کر مار دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More