اوپن یونیورسٹی کے ملازمین اور اُن کے اہل و عیال کو میڈیکل ٹیسٹوں میں 50فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گا، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود

اے پی پی  |  May 10, 2024

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کی صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے، ملازم خوشحال ہوگا تو وہ اپنے فرائض بھی بہتر طور پر سرانجام دے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی اور پریمیم ڈا ئیگنا سٹک سینٹر، اسلام آباد(پی ڈی سی)کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔معاہدے پر یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار، راجہ عمر یونس اور پی ڈی سی کی جانب سے ڈائریکٹر کارپوریٹ ریلیشنز، محمد راشد نے دستخط کئے۔اس تقریب میں ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر یاسر محمود اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔دیگر شرکاء میں اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اقبال اورمیڈیکل آفیسر ڈاکٹرحرا ابراہیم شامل تھیں۔

معاہدے کے مطابق پی ڈی سی یونیورسٹی ملازمین کو رعایتی نرخوں پر ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کرے گا، میڈیکل ٹیسٹوں پر ملازمین اور اہل خانہ کو 50فیصد ڈسکاؤنٹ، ریڈیالوجی پر 35فیصدرعایت فراہم کی جائے گی۔ڈاکٹر کی چیک اپ اور کنسلٹیشن فیس میں بھی خصوصی رعایت ملے گی۔بزرگ مریضوں کے لئے فری ہوم سیمپل کلیکشن سروس ہوگی، ایکسرے، الٹراسائونڈ سمیت صحت کی دیگر سہولتیں بھی گھر کی دہلیز پر دستیاب ہوں گی۔واضح رہے کہ ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن(ایوا)ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم عمل ہے، ایسوسی ایشن کی کوششوں سے ملازمین اور اُن کے اہل و عیال کو ٹیسٹوں میں 50فیصد ڈسکاؤٹ کی سہولت مل گئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایوا کے صدر یاسر محمد نے کہا کہ ہمیں ملازمین نے منڈیٹ دیا ہے اور ہم اپنے منشور پر کاربند رہتے ہوئے ملازمین کی فلاو بہبود کے لئے اسی طرز کی کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کی صحت کے لئے ڈینٹل کلینک اور پینل پر ہسپتالوں کے ساتھ معاہدے پائپ لائن میں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More