آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور کابینہ کا 23 ارب روپے کی فوری فراہمی پر وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر

اے پی پی  |  May 16, 2024

مظفر آباد۔16مئی (اے پی پی):وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی کابینہ نے آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی پر وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر اور انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور کابینہ ارکان نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد جموں و کشمیر آمد پر خوش آمدید کہا ۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیرچوہدری انوار الحق نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دی ، وزیراعظم نے دو دن پہلے اعلان کیا تھا اور آج یہ رقم منتقل ہو چکی ہے ، ہم نے آج سے پہلے اس قدر جلد عملدرآمد نہیں دیکھا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبا ز شریف نے حقیقی معنوں میں بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے اور ان کایہاں آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر پاکستان کے لئے کس قدر اہمیت کا حامل خطہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More