چیئرمین سینیٹ کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اے پی پی  |  May 20, 2024

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ،وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی سمیت دیگر افراد کی وفات پر گہرے دْکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ ایرانی صدر کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا،ایرانی صدر کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اورعوام صدر رئیسی کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، پاکستان کی پارلیمان اور عوام ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کے درجات بلندی اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More