شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ عبداللہیان و دیگر شخصیات کی شہادت پرگہرے دکھ کا اظہار

اے پی پی  |  May 20, 2024

لاہور۔20مئی (اے پی پی):شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ عبداللہیان و دیگر شخصیات کی شہادت پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جانگداز حادثے پررہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت پیشں کرتے ہیں ۔

علامہ ساجد نقوی نے پیر کے روز یہاں جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی خطے میں امن قائم کرنے کےلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، ابراہیم رئیسی نے عالمی سطح پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے مسئلے کو اجاگر کیا، دکھ و غم کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ایرانی قوم کے ساتھ برابر کی شریک ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مسلم ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے اور باہمی اختلافات ختم کرنے کےلئے جرات مندانہ عملی اقدامات سمیت ان ممالک کے دورے کئے۔

علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی، تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ محمد علی آل ھاشم ، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، جنرل سید مہدی رسول اور دیگر شخصیات کے سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More