پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں کسی کو ورلڈ کپ میں ہار کا ذمہ دار نہیں ڈٹھہرائوں گا لیکن ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں۔
آئرلینڈ کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی ایک کھلاڑی پر ورلڈ کپ کی ہار کا ملبہ نہیں ڈالنا چاہیے۔ میں ہار کی ذمہ داری لینے کو تیار ہوں لیکن ٹیم میں باقی کھلاڑیوں کو بھی ذمہ داری لینا ہوگی۔
پاک بھارت کے درمیان ہمیشہ بڑا میچ ہوتا ہے، گیری کرسٹن
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بطور ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔ واپس جاکر چئیرمین پی سی بی سے بات کرونگا وہ جو پوچھیں گے اس کا جواب دوں گا۔ ہمیں مائنڈ سیٹ نہیں ہمیں گیم کی آگاہی کی ضرورت ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے اہم موقع پر چانسز گنوائے ہیں ، امریکہ میں پچز بلے بازوں کیلئے مشکل تھی، آئی سی سی کو فرینڈلی پچز بنانا چاہیے، صرف ہم نے نہیں بلکہ امریکہ میں کھیلنے والی دیگر ٹیموں کے بلے بازوں کو بھی مشکلات آئیں۔
بھارت جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے ، کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیا جائیگا ، آرمی چیف
انکا مزید کہنا تھا کہ عماد اور محمد عامر نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے، محمد عامر سینئر بولر ہیں انہیں تجربہ ہے کہ کیسے باولنگ کرنی ہے۔