ارشد ندیم کے اولمپک گولڈ میڈل جیتے کے بعد پورے پاکستان میں جشن کا سماں ہے جہاں ایک طرف لوگ تاریخی فتح پر ان کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں وہیں دوسری جانب ان کی زندگی پر بائیوپک فلم بنانے کے بھی خواہش مند ہیں۔
ایسے میں شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور محسن عباس بھی اپنی خواہش کا اظہار کرنے سے پیچھے نہیں رہے۔
اولمپکس میں گولڈ جیتنے کے بعد محسن عباس نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنانے کا مطالبہ کیا ہے
ساتھ ہی اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ، "براہِ کرم! ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنائی جائے اور میں اس فلم میں ارشد ندیم کا کردار ادا کرنا چاہوں گا۔"
وہیں دوسری طرف ہمایوں سعید نے بھی ایک پروگرام میں کہا کہ، "اگر مجھے موقع ملا تو میں ارشد ندیم کی زندگی پر فلم ضرور بناؤں گا۔"
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو اولمپکس گیمز میں 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے، جو کہ انفرادی مقابلے کا پہلا گولڈ میڈل ہے پاکستان کے لیئے۔