کیا انڈین گلوکار کمار سانو نے عمران خان کے لیے گانا گایا ہے؟

اردو نیوز  |  Aug 12, 2024

انڈیا کے لیجنڈری گلوکار کمار سانو نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے گانا گانے کی تردید کر دی ہے۔

کمار سانو نے اتوار کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنا وضاحتی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے عمران خان کے لیے گانا گانے کی تردید کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں اس بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کے لیے کبھی کوئی گانا نہیں گایا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’فیس بک پر گردش کرنے والی آڈیو میری نہیں ہے۔ وہ اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلجنس) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔‘

گلوکار نے مزید لکھا کہ ’کچھ لوگ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لہذا میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں یہ خبر (گانا) فیک ہے، جھوٹ ہے۔‘ 

    View this post on Instagram           A post shared by Kumar Sanu (@kumarsanuofficial)

انہوں نے انڈین حکومت سے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ٹیکنالوجی کا سنگین غلط استعمال ہے اور میں انڈیا کی حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ اے آئی کے غلط استعمال اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے استعمال کو روکنے کے جلد اقدامات کیے جائیں۔‘

خیال رہے کہ 26 جولائی کو فیسبک پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں کمار سانو سابق وزیراعظم عمران کی رہائی کے لیے کنسرٹ میں گانا گا رہے تھے۔

اس پوسٹ کی کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ’عمران خان وزیراعظم بنائیں گے، نیا پاکستان کو واپس لے آئیں گے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More