کیا یہ مسلمان ہوگئی ہیں۔۔ سشمیتا سین نے اللہ کا نام لے کر ایسا کیا کہا جو بھارتی انتہا پسند بھڑک اٹھے؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Sep 11, 2024

بالی وڈ کی باوقار اداکارہ سشمیتا سین اپنی نرم مزاجی اور ہر شخص کے ساتھ عزت و محبت سے پیش آنے کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی پاپارازی سے گفتگو بھی ہمیشہ خوشگوار رہتی ہے۔

حال ہی میں سشمیتا کو شہر کے ایک ڈینٹل کلینک کے باہر دیکھا گیا جہاں وہ دانت میں درد کے باعث چیک اپ کے لیے گئی تھیں۔ اداکارہ نے پاپارازی کو ہنستے ہوئے بتایا کہ انہیں انجکشن دیا گیا ہے، اسی لیے وہ مسکرا نہیں سکتیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، جس میں سشمیتا کو اپنی تکلیف ختم ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے لفظ "انشااللہ" کہتے سنا گیا۔ یہ لفظ کچھ ہندو صارفین کو پسند نہیں آیا اور سشمیتا کی بات پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سشمیتا اپنے سابقہ بوائے فرینڈ روہمن شال کے ہمراہ کلینک سے باہر آئیں، جہاں پاپارازی نے فوٹو کھینچنے کے لیے کہا۔ انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا، "ڈینٹسٹ کے کلینک کے باہر آپ لوگ کیسے فوٹوز لے سکتے ہیں؟ ابھی پورا انجیکٹڈ ہوں!" پھر انہوں نے فوٹوگرافرز کی خیریت پوچھی اور بتایا، "دانت کا درد تھا، اب فکس ہوگیا ہے۔"

ویڈیو میں سشمیتا نے کہا، "مسکرانا مشکل ہو رہا ہے، یہ مسئلہ ہے"، جس پر پاپارازی نے تسلی دیتے ہوئے کہا، "2-3 دن میں ٹھیک ہو جائے گا۔" اس کے جواب میں سشمیتا نے کہا، "انشااللہ، ایک دن میں۔" پاپارازی نے آمین کہہ کر ان کا جواب دیا۔

سشمیتا کے اس انداز اور خوشگوار بات چیت نے جہاں مداحوں کو متاثر کیا، وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے "انشااللہ" کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے کہا، "کیا انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے؟" جبکہ دوسرے نے طنزیہ کہا، "بالی وڈ کا 'اللہ' کہنے کا بخار ختم ہوتا نظر نہیں آتا۔" ایک اور نے سوال اٹھایا، "انشااللہ کیوں؟ بھگوان کا نام کیوں نہیں لیا؟"

سشمیتا سین کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ لوگ ان کی حمایت کر رہے ہیں تو کچھ تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More