پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے، چینی وزارت خارجہ

ہم نیوز  |  Nov 12, 2024

بیجنگ  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو کمزورکرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا ، معاشی اہداف پر بریفنگ

انہوں نے کہا کہ چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ اور بیرون ملک چینی شہریوں کی سرگرمیوں اور اداروں کی سلامتی کی ثابت قدمی کے ساتھ حفاظت کرے گا۔

انہوں  نے مزید کہا کہ  فریقین چین پاکستان تعلقات کو سبوتاژ کرنے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں۔

جدید فارمنگ، پاکستانی ڈیری فارمرز کا وفد جرمنی پہنچ گیا

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔ چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کی حمایت جاری رکھے گا۔ اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مضبوطی سے آگے بڑھائے گا۔ تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More