ترقی یافتہ ملکوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے آگے آنا ہو گا، وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Nov 12, 2024

باکو: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ملکوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے آگے آنا ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکومیں کاپ29 کلائمیٹ ایکشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ دنیا کو آج موسمیاتی تبدیلیوں سمیت اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ کیونکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث معیشت کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی کاپ 29 کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

شہباز شریف نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ (یو این) فریم ورک پر عمل کرنا ہو گا۔ اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کے مطابق خصوصی فنڈز مختص کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ملکوں کو 2030 تک 6.8 ٹریلین ڈالر درکار ہیں۔ جبکہ ترقی یافتہ ملکوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے آگے آنا ہو گا۔ پاکستان کو 2 بار بدترین سیلاب کاسامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More