شادی کی تقریب میں سبز مرچوں کے حلوے نے دھوم مچا دی

ہم نیوز  |  Dec 06, 2024

شادی کی تقریب میں سبز مرچوں کے حلوے سے دھوم مچا دی۔

حلوہ ایک معروف روایتی ڈش ہے جس کا شمار میٹھی غذا میں ہوتا ہے، حلوے کی مختلف اقسام جیسے گاجر کا حلوہ، کدو کا حلوہ، سوجی کا حلوہ ودیگرتو آپ نے سنا ہو گا لیکن کیا آپ نے کبھی مرچ کا حلوہ دیکھا ہے۔

محمد انگلینڈ اور ویلز میں مقبول ترین نام بن گیا

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، گمان یہ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو بھارت کے کسی شہر کی ہے، جس میں ایک شادی کی تقریب میں سبز مرچ کا حلوہ دکھایا گیا ہے،بڑی سبز مرچوں کے ساتھ تیار کردہ حلوے کا رنگ سبز تھا۔

حلوے کے بارے میں ویڈیو ریکارڈ کرنے والے صارف کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام اقسام کا میٹھا کھایا ہے لیکن مرچ کا حلوہ پہلی بار دیکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More