سچ ٹی وی | Apr 18, 2025
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 3ہزار 326ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 3لاکھ 49ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ سونے کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 2لاکھ 99ہزار 811روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 16روپے کے اضافے سے 3ہزار 417روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 14روپے کے اضافے سے 2ہزار 929روپے کی سطح پر آگئی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More