آئی فون سے متعلق بڑی پیشگوئی، صارفین کیلئے بری خبر

سچ ٹی وی  |  Jun 01, 2025

ایپل کا آنے والا آئی فون 17 لائن اپ پہلے کی پیش گوئیوں کے برعکس کافی غیر متوقع ثابت ہو سکتا ہے۔

معروف ٹیک تجزیہ کار جیف پو نے اپنی تازہ رپورٹ میں پہلے کی پیشگوئیوں سے ہٹ کر کئی اہم تفصیلات پیش کی ہیں، جن میں چپ سیٹ کی نئی تقسیم، ریم میں اضافہ اور فرنٹ ڈیزائن میں جدت شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ آئی فون 17 سیریز کے تمام ماڈلز میں آئندہ جنریشن کی A19 چپ شامل ہو گی۔

لیکن جیف پو کے مطابق اب ایپل صرف iPhone 17 Air، Pro اور Pro Max ماڈلز میں A19 (N3P ورژن) چپ شامل کرے گا، جب کہ معیاری آئی فون سترہ میں موجودہ A18 چپ استعمال کی جائے گی۔

جو اس وقت آئی فون 16 میں موجود ہے۔ یہ تبدیلی جیف پو کے پہلے مؤقف سے ہٹ کر ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ تمام ماڈلز A19 چپ پر ہوں گے اور صرف ریم میں فرق ہو گا۔

جیف پو کے مطابق آئی فون 17 ائیر میں اب 12 جی بی ریم (12GB Ram) دی جائے گی، جو اسے پرو ماڈلز کے برابر لے آتی ہے۔

جب کہ معیاری آئی فون 17 کو (6GB) سے بڑھا کر 8 جی بی ریم (8GB) دی جائے گی۔ اس کے ساتھ آئی فون 17 ائیر ایک درمیانے درجے کا ماڈل ہونے کے باوجود بہترین سطح کی کارکردگی پیش کرے گا۔

لیکن قیمت شاید پرو میکس سے کم ہوگی۔ ٹیک تجزیہ کار جیف پو کی رپورٹ کا سب سے دلچسپ حصہ میٹلینز (metalens) ٹیکنالوجی کا ذکر ہے، جو ایپل ممکنہ طور پر تمام آئی فون 17 ماڈلزمیں متعارف کرانے والا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی فیس آئی ڈی کے پروکسیمیٹی سینسر کے لیے استعمال ہو گی، اور اس سے سینسر سسٹم کا سائز نمایاں طور پر کم کیا جا سکے گا۔

اس کا مطلب ہے کہ تمام آئی فون 17 ماڈلز میں Dynamic Island کا سائز بھی چھوٹا ہو سکتا ہے، جس سے فون کا فرنٹ ڈیزائن زیادہ سلم، نفیس اور جدید محسوس ہوگا۔

یہ پیش گوئی پو کی اپنی پرانی رائے سے مختلف ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ یہ اپ گریڈ صرف Pro Max ماڈل تک محدود ہو گا۔

البتہ، معروف تجزیہ کار مِنگ چی کوؤ نے جنوری میں کہا تھا کہ ڈائنیمک آئی لینڈ کا ڈیزائن زیادہ تر غیر تبدیل شدہ ہی رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More