سچ ٹی وی | Jun 01, 2025
بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال کر دی۔
خبرایجنسی کے مطابق بنگلا دیشی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے،عدالت نے پارٹی کو الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹر کروانے کی اجازت دیدی۔ فیصلے کے بعد جماعت اسلامی بطور سیاسی جماعت آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہوگی،یاد رہے حسینہ واجد کے دور حکومت میں جماعت اسلامی کی رجسٹریشن ختم کی گئی تھی۔
چند روز قبل سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت بھی کالعدم قرار دی تھی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More