بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی تسلیم کرنے سے انکار۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا واضح کردینا چاہتے ہیں کہ آپریشن سندور عارضی طور پر موقوف کیا ہے منسوخ نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔
اس حوالے سے بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے بتایا کہ مودی نے ٹرمپ کو کہا ہے کہ پاکستان سے تنازع پر بھارت تیسرے فریق کی ثالثی قبول کرتا ہے نہ کرے گا۔
بھارتی وزیر اعظم مودی نے امریکی صدر کے ساتھ پینتیس منٹ طویل ٹیلیفونک گفتگو کی۔
مودی کی ٹرمپ سے ملاقات جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائنز میں ہونا طے تھی۔
ٹرمپ کی جلد امریکا واپسی کے سبب مودی کی ملاقات نہیں ہو پائی