سچ ٹی وی | Jun 19, 2025
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس امین الدین خان اور دیگر آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس امین الدین خان اور دیگر آئینی بینچز کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کی منظوری دی گئی۔ واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان کو بطور سربراہ آئینی بینچ مزید 6 ماہ کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔
اس سے قبل دسمبر 2024 میں جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ کو 6 ماہ کے لیے توسیع دی تھی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More