نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 26-2025 کے لیے پاور پرچیز پرائس کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے تحت آنیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس میں ایک روپے دو پیسے فی یونٹ کی کمی کردی گئی ہے۔
فیصلے کے مطابق نیپرا نے 26-2025 کے لیے نیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ مقرر کردی۔
کے الیکڑک کے سوا آئندہ مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس 26 روپے 34 پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئی جب کہ رواں مالی سال کے الیکٹرک کے سوا پاور پر چیز پرائس 27 روپے 35 پیسے فی یونٹ مقرر ہے۔
نیپرا نے فیصلہ یکساں ٹیرف کی درخواست کے لئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔